حیدرآباد۔19ستمبر(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر ریلوے سدانندا گوڑا نے محکمہ
ریلوے کے مخلوعہ جائدادوں کو پر کرنے کا اعلان کیا۔ آج انکے پہلی مرتبہ
تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کے دورہ کے موقع پر مولا علی میں واقع آر
پی ایف ٹرننگ کیمپ میں انکو سلامی پیش کی گئی۔ انہوں نے
اس ٹرننگ کیمپ کو
قومی سطح کی ترقی دینے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نکسلائٹ
متاثرہ علاقوں میں ریلوے پولیں کے سہولتوں میں اضافہ کیا جائیگا۔ انہوں نے
اس بات کا بھی ذکر کیا کہ خواتین کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے ریلوے
پولیس میں لیڈیز کانسٹیبلس کا تقرر کیا جائیگا۔